رافیل اسکینڈل :مودی سرکاری کو کلین چٹ مل گئی

کوئی ثبوت نہیں ملا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے‘ رافیل ڈیل کی تحقیقات کی ضرورت نہیں: سپریم کورٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے جنگی طیارے رافیل اسکینڈل کی خریداری سے متعلق کیس میں مودی سرکاری کو کلین چٹ دے دی ہے۔جمعہ کو بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس رنجان گوگی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے رافیل ڈیل کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا کہ عدالت اس معاملے میں مداخلت کرے۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ رافیل ڈیل کی تحقیقات کی ضرورت نہیں اور عدالت کا یہ اختیار نہیں کہ خفیہ معاہدوں کی چھان بین کرے اور عدالت جہازوں کی خریداری سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی۔حکومت نے سپریم کورٹ کی مہارت پر سوال اٹھایا تھا کہ عدالت 59 ہزار کروڑ میں 36 طیاروں کی خریداری سے متعلق معاہدے پر فیصلہ نہیں کرسکتی۔یاد رہے اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل ڈیل پر حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئیں۔