Live Updates

پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں‘ اعجاز عالم

پاکستان بھر میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے‘صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:14

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک نہ ماننے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت پاکستان بھر میں اقلیتیں ذیادہ محفوظ ہیں ،اقلیتوں کے حوالے سے ایک آزاد اور فعال کمیشن کام کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ کر سمس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجا ب سر دا ر عثما ن بزدا ر کی جانب سے نے غریب اور مستحق مسیحی بر ادر ی کیلئے 3کر وڑ رو پے کے امداد ی پیکج کے ساتھ اقلیتی طلبا ء وطالبا ت کیلئے سکا لر شپ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ مینارٹی امپاورمنٹ پیکج کو ہر اقلیتی تک لے کر جائیں گے ،میڈیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیو ں اور ہائوسنگ سکیمو ں میں اقلیتو ں کے کو ٹہ کیلئے بھی کام جاری ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹاسک فورس کا دائرہ کار اضلاع سے تحصیل کی سطح تک بڑھارہے ہیں ۔پاکستانی تاریخ میں کرتارپور کوریڈور جیسا شاندار منصوبہ ،اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی کسی اور ملک میں نظیر نہیں ملتی اورپاکستان ایک ایسا ملک ہے جدھر ہر مذہب کے لوگ بلا تفریق و نسل اکٹھے رہتے ہیں اور اقلیتوں کیلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں موجود ہیں تاکہ قانون سازی اور فیصلوںمیں اقلیتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات