پیشنٹ ٹرانسفرسروس نے پنجاب بھر سے چار لاکھ مریضوں کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر والے ہسپتالوں میں منتقل کیا ‘ رضوان نصیر
ریسکیو 1122اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایمبولینس کا موثر استعمال کرنے کے لیے پر عز م ہیں‘ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس
جمعہ 14 دسمبر 2018 19:20
(جاری ہے)
پیشنٹ ٹرانسفر سروس سے تشویشناک حالت والے مریض اور بالخصوص پنجاب کے دہی علاقوں کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
ریسکیو1122کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کیلئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے 500آپریشنل ایمبولینسز ریسکیو1122کو فراہم کیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نیپیشنٹ ٹرانسفر سروس کو موثرطریقے سے عملی طور پر منظم کرنے کے لیے ایک جامع نظام واضع کیا جس میں سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس ڈیسک کا قیام ، ریفرل پرفارما ، پیشنٹ ٹرانسفر سروس ڈیش بورڈ، ہیلپ لائن کا قیام، ٹریکرکی تنصیب اورفیول مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے میٹنگ کے دوران کہاکہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا ڈیٹا ریفرل سسٹم کو بہتر بنانے میں مددگا ر ثابت ہوگا جو ہسپتال اور ایمبولینس سروس کے مابین باہمی تعاون کو بہتر بنائے گا۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی اہم خصوصیات میں مریضوں کی فری ، محفوظ اور بلا امتیاز مریضو ں کی پرائمری ہسپتالوں سے اسپیشلائزڈ ہسپتالوں تک صحت کی بہتر سہولیات کیلئے تربیت یافتہ پیرا میڈیکس کی نگرانی میں منتقلی اور غیر ضروری مریضوں کی روک تھام جس کی وجہ سے ٹریچری کیئر ہسپتالوں پراضافی بوجھ میں واضع کمی آئی ہے۔ پراونشل مانیٹرنگ سیل موثر طریقے سے ہمہ وقت ایمبو لینسز کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کر رہا ہے تاکہ عوام الناس کے لیے بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس کے ڈیسک کے قیام سے بہتر کوارڈینیشن اور باہمی رابطے سے ہسپتال سے ریفرل کال کی صورت میں ایمرجنسی ریسپانس کومزید بہتر بنا دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی بدولت شہریوںکومزید احساس تحفظ حاصل ہوا ہے ۔ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ سروس نے موثر انداز میںدستیاب وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے سروس کے بہترین استعمال کو یقینی بنایااور عوام الناس کو ریسکیو سروس کی فراہمی کیلئے دن رات مصروف ِعمل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزایاز اسلم نے ڈی جی ریسکیو کہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں سب سے زیادہ19534مریضوں کی منتقلی ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں کی گئی جبکہ سب سے زیادہ اندرون شہر منتقلی ضلع ملتان میںہوئی جس میں17723 مریضوں کو اندرون شہر میں ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔تاہم مجموعی طور پر 347368مریضوں کو بہتر سہولیات موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک ضلع سے دوسرے ضلعوں میں منتقل کیا گیاجوکہ منتقل ہونے والے مریضوں کی کل تعداد کا86فی صد ہے۔اعدادوشمارکے مطابق 42253مریضوں کو پرائمری ہیلتھ کیئر سے سیپشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں منتقل کرنے کی وجہ سیپشلسٹ ڈاکٹرکی عدم دستیابی تھی جو کہ کل مریضوں کی منتقلی کا 10.53فی صد ہے ۔مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.