پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی مذاکرات کل ہوں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:54

پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی مذاکرات کل ہوں گے
اسلامآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل ہفتہ کو کابل میں ہوں گے ،ْ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات (آج)ہفتہ کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی مذاکرات میں شرکت کرینگے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ مذاکرات کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کا حل تلاش کرنا ہے۔