فیصل آباد،اقلیتوں کو اسلام نے جو حقوق دئیے ہیں وہ کسی اور مذہب میں حاصل نہیں ہیں، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی
پاکستانی قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی، پاکستان کے مذہبی معاملات کو کنٹرول کرنے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چیئرمین مرکزی علماء کونسل
جمعہ 14 دسمبر 2018 21:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کا الزام ڈومور کے تقاضوں پر پاکستان کو آمادہ کرنے کا ایک حربہ ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کو ملک کے آئین و قانون کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں جبکہ خود امریکہ میں اقلیتوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کی آڑ میں امریکہ کونسی اقلیت کو پاکستان میںمذہبی آزادی دلوانا چاہتا ہے۔ پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں اسلام اور آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا۔ آج امریکہ اُس اقلیت کے حقوق کی بات کررہا ہے جس نے آ ج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے حکومتی رکن پارلیمنٹ رمیش کمار کی جانب سے شراب پر مکمل پابندی کا بل پیش کرنے کو خوش آئند قرار دیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر اس بل کی مخالفت کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کو مدینہ منورہ طرز کی اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں مخلص ہے تو قومی اسمبلی میں شراب پر پابندی کے بل کو فوری طور پر منظور کروائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.