پٹرولنگ پولیس پوسٹ موڑ گلوٹیاں کے زیر اہتمام ’’صاف اور سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:10

سیالکوٹ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پٹرولنگ پولیس پوسٹ موڑ گلوٹیاں میں ’’صاف اور سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ شجاعت علی رانا اور ڈی ایس پی سیالکوٹ ملک نوید کی ہدایت پر انچارج گلوٹیاں موڑ چوکی اے ایس آئی جابر حسین نے اہلکاروں کے ہمراہ چوکی گلوٹیاں موڑ پر پودے لگا کر صاف سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس مہم میں پوسٹ کے تمام افسران و ملازمین نے بھر پور حصہ لیا بالخصوص مرزا نوید محرر، رانا راشد ہیڈ کانسٹیبل نے بھی چوکی میں پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :