Live Updates

ہر کوئی عمران خان جتنی بلندی نہیں پا سکتا: مشرفی مرتضی

سیاست میں حصہ لیکر کھیل اور چیریٹی کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں:فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:14

ہر کوئی عمران خان جتنی بلندی نہیں پا سکتا: مشرفی مرتضی
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2018ء) فاسٹ باﺅلر مشرفی مرتضی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے تو سپر سٹار ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ہرکوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان جتنی بلندی نہیں چھو سکتا ہے ۔ مشرفی مرتضی 30دسمبر کو حکمران جماعت عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں اور چیریٹیز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو کے دوران مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ہر کوئی محنت کرنے کے باوجود ہمیشہ وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا ہے جو عمران خان نے حاصل کر لیا ہے ،ان کی خواہشات محدود ہیں اور وہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے کھیلوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وہ اپنے ریجن کے لیے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

مشرفی مرتضی نارائل کی جنوب مغربی ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کی چیریٹی آرگناگزیشن نارائل ایکسپریس نے ہسپتالوں کو ایمبو لینسز فراہم کرنے کے ساتھ کاشتکاروں میںچاول کے بیچ بھی بانٹے ہیں ،جنوبی ایشیاءمیں کھلاڑیوں کا سیاست میں قدم رکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم مشرفی مرتضی اب بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتانی کرہے ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کا عندیہ بھی دے رکھا ہے ، انہوں نے2009ءسے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوچکے ہیں ،مشرفی مرتضی گھٹنے کے سات آپریشنز کروا چکے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ 2015کے کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا ۔

مشرفی مرتضی کی جانب سے سیاست کے میدان میں کودنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناگیا اور لوگوں نے ان کے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے پارٹی کو جوائن کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے لیے بدنام ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات