Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کی ملاقات

ملاقات میں محکموں اور اداروں میں اصلاحات ، تعمیر نو ، بچت اور کفایت شعاری کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی جس میں محکموں اور اداروں میں اصلاحات ، تعمیر نو ، بچت اور کفایت شعاری کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب او راعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق صوبائی محکموں او رادارو ں میں اصلاحات کیلئے کام کررہے ہیں،اس ضمن میں دو ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ادارہ جاتی ا صلاحات پر تیزی سے عمل کرے گی،اصلاحات سے اداروں اور محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے کفایت شعاری اور بچت کی نئی مثالیں قائم کی ہیںمہر سطح پر کفایت شعاری کو فروغ دیا جا رہاہے۔وزیراعلی آفس سمیت دیگر محکموں کے غیر ضروری اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات موجودہ وقت کا تقاضا ہے،اصلاحات کے ذریعے محکموں اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ممکن ہے۔پرفارمنس مینجمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات