وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ میں نجی ہسپتال میں مبینہ غفلت سے 2خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ‘عثمان بزدار نے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ میں نجی ہسپتال میں مبینہ غفلت سے 2خواتین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں نجی ہسپتال میں مبینہ غفلت سے 2خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈلیوری کے بعد انجکشن لگنے سے دو خواتین اقرا اور سدرہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔