Live Updates

شیخ رشید نے ویڈیو لیک کرنے پر صحافیوں سے بدلہ لے لیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش کرنے والی ویڈیو لیک کرنے پر لال حویلی میں صحافیوں کو دی جانے والی دعوت منسوخ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:06

شیخ رشید نے ویڈیو لیک کرنے پر صحافیوں سے بدلہ لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) :وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے ان کو لال حویلی کی دی گئی دعوت منسوخ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابقکچھ روز قبل شیخ رشید میڈیا سے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔جس کے بعد ان کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کرتے ہیں۔

شیخ رشید کو معلوم نہ تھا کہ مائیک کھلے ہیں اور اس طرح ان کی یہ ویڈیو خبروں کی زینت بن گئی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں کی جانب سے اس خبر کو بریک کیے جانے پر ناراض نکلے اور ہفتے کو پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کی دعوت ہی منسوخ کر دی اور صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا اس لیے انہوں نے لال حویلی کی دعوت واپس لی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ آپ لوگوں نے نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھا دی آپ تو چاہتے ہیں کہ پھڈا بنے۔انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ وزیر اطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں۔اضح رہے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کل وزیراعظم عمران خان سے 4ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آجائیں۔

لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دن رات کام کر سکوں۔شیخ رشید نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں 8دن سے پکنک پر ہیں۔میں نے ”ان “ سے کہا کہ لندن سے واپس آجائیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وزیراعظمنے اگر مجھے وزارت کی تبدیلی کا کہا تومیراردعمل ”لویو، تھنک یو ویری مچ“ ہوگا۔تاہم وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کیلئے اپنی وزارت چھوڑنے پر خوشی ہوگی۔ جب تک وزیرہوں اشتہاری لابی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔وزیراعظم بہتر سمجھتے ہیں کہ کون کیا بہتر کرسکتا ہے۔ ذمہ دار شخص کا انتخاب وزیراعظم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے حکومت کی خدمت کیلئے تیار ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات