سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ سمندر کنارے آباد شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عاد ل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے سوئی گئس کے اشو پر اپنی سیاست چمکانہ چاہتے ہے ان کو کراچی کی حالت پر سوچنا چاہیے جہاں سمندر کنارے رہنے والے آبادی کئی دھائیوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے ، کراچی کی عوام کو پینے کے پانی کے لئے کوئی بھی منصوبے نہیں لگائے گئے۔

آدھے کراچی میں سیویریج کا پانی جمع ہے جس کو نکالنے کے لئے کوئی جامعہ پالیسی نہیں بنائی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے گیارہ سالوں سے کراچی کی عوام کے حقوق دبا رکھے ہیں زرداری اور اس کی ٹیم نے جتنی بھی کرپشن کی ہے اس کا حساب عوام کو ضرور دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سندھ کے دارالخلافہ کراچی کی موجودہ حالت پر سندھ حکومت کو سوچنا پڑے گا جہاں کی ایسی خراب صورتحال ہے بقیہ سندھ کے شہروں کی کیا حالت ہوگی۔

کراچی میں عوام کو گھر کی کھڑکی سے سمندر تو نظر آتا ہے لیکن گھر کے نل میں پانی ہی نہیں آتا ۔ سندھ کے حکمرانوں کی نااہلی ہے جنہوں نے کراچی عوام کو پیاسا رکھا ہوا ہے لیکن اب وقت تبدیل ہوچکا ہے سندھ کی تبدیلی بھی یقینی ہے اب ان کرپٹ سیاستدانوں کی حکمرانی نہیں چلے ، کراچی کی عوام کو پی ٹی آئی تمام تر سہولیات سے آراستہ کرے گی۔