شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پر آ گئی

کینسر کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف ،پرسوں طبی معائنہ کیا جائیگا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:02

شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پر آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعلیٰ و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ایک بار پھر کینسر کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ میں کرومو گرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کل (پیر) کے روز اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کوآشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور 64روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے ۔پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلا م آباد میں موجود ہیں اور منسٹر انکلو کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔