گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کی کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:53

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ میں ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کلاسز کا اجراء ہو سکا نہ ہی اساتذہ کی تعیناتی ممکن ہو سکی ،سابق حکومت نے ایک برس قبل بوائز ہائی سکول سکوٹ کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دے کر اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی تھی۔

(جاری ہے)

اضافی کمرے بھی مکمل ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس کے باوجود کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا۔عوامی حلقوں نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے فوری طور پر نوٹس لینے اور ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ میں اساتذہ کی تعیناتیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :