صوبائی وزیر مراد راس کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 00:30

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ہم ان کی قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔یہ بات انہوں نے آج سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوتر پورہ، گلبرگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس اور شرکاء کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا ء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب کے دوران آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیااو ران کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ہم شہدائے آرمی پبلک سکول کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور علم کی طاقت سے دہشت گردی اور جہالت کے اندھیرو ںکا خاتمہ کریں گے۔انہو ںنے مزید کہاکہ طلباء و طالبات قوم کے معمار ہیں ، حکومت پنجاب قوم کے ان معماروں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ قوم کا مستقبل محفوظ ہو۔