سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی ،ْصادق سنجرانی

پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا ،ْافواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء کو سلام پیش کرتاہوں ،ْ بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی ،ْپاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا ،ْافواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء کو سلام پیش کرتاہوں ۔

اتوار کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یادمیں اپنے پیغام میں کہاکہ 16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ۔صادق سنجرانی نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ غمزدہ والدین سے دِلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم معصوم شہداء کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پر شکست دے سکتے ہیں۔صادق سنجرانی نے کہاکہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے اٴْن ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی۔