Live Updates

100روزہ پلان پر عملدرآمد سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، مومنہ باسط

اتوار 16 دسمبر 2018 15:20

راولپنڈی16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود وبا اختیار خواتین کی چئیرپرسن مومنہ باسط نے کہاہے کہ 100روزہ پلان پر عملدرآمد سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، پہلے مرحلہ میں اپنی حلقہ کی تمام یونین کونسلز میں بنیادی مرکز صحت کے منصوبوں کے لئے پچاس لاکھ روپے منظور کروائے ہیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ راولپنڈی میں بنیادی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاہے کہ موجودہ حکومت تعلیم و صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی رہی ہے اور آئندہ تین میں صحت کے متعدد منصوبوں پر کام کیا جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ہزارہ کے تمام بنیادی صحت مراکز میں سہولیات اور تعمیرو مرمت کے لئے وزارت صحت کو سمری بھجوائی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے ابتدائی طور پر پانچ مراکز کے لئے پچاس لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت خیبرپختونخوا کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بہترین منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات