Live Updates

حکومت دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرتوں سے نجات کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹر پر خصوصی پیغام

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرتوں سے نجات کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پر خصوصی پیغام میں اپنے اس عزم کا اظہار اس وقت کیا ہے جب پوری قوم آرمی پبلک سکول(اے پی ایس)سانحہ کے شہداء کی چوتھی برسی منا رہی ہے۔

انھوں نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’ آج جہاں ہم اے پی ایس پشاور حملہ کے شہداء ، نشانہ بننے والیخاندانوں، بالخصوص بچوں کے والدین کو جہاں یاد کر رہے ہیںاور ان کے لئے دعا گو ہیں، وہاں میری حکومت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرت کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات