سب انسپکٹر ازرم خان کی نعش 11روز گزرنے کے با وجود غازی بروتھا نہر سے نہ مل سکی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) اٹک پولیس کیلئے 33سال تک ڈیوٹی سرانجام دینے والے سب انسپکٹر ازرم خان کی نعش 11روز گزرنے کے با وجود غازی بروتھا نہر سے نہ مل سکی پولیس کی طرف سے آپریشن روک دیئے گئے اہلخانہ کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے سب انسپکٹر انچارج چوکی برہان ازرم خان جو 11روز قبل غازی برتھا نہر میں گاڑی سمیت ڈوب گئے تھے انکی نعش ابھی تک نہیں مل سکی ازرم خان نے اٹک پولیس کیلئے 33سال اپنی ڈیوٹی سر انجام دی انکی نا گہانی موت پر علاقے کی ہر آنکھ عشق باز ڈی پی او اٹک اور ریسکیو 1122کی طرف سے ازرم خان کی ننعش کی تلاش کیلئے کوششیں رائیگاں 3روز قبل نیوی کے اہلکاروں کی طرف سے بھی ازرم خان کی نعش نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن اس میں بھی کامیابی نہین ہوئی جسکی وجہ سے سب انسپکٹر ازرم خان کے اہلخانہ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو نے لگا با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرحوم کے اہلخانہ نے ڈی پی او اٹک سے اسی سلسلے میں ملاقات بھی کی تھی عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب کاور اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل کی ہے ہ وہ 33سال تک پنجاب پولیس کیلئے ڈیوٹی سر انجام دئنے والے ازرم خان کی نعش کی تلاش کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں تاکہ لواحقین کی مشکلات کم ہو سکیں ۔