Live Updates

حکومت دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرتوں سے نجات کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے ،ْ وزیر اعظم

اتوار 16 دسمبر 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرتوں سے نجات کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پر خصوصی پیغام میں کہاکہ ’’آج جہاں ہم اے پی ایس پشاور حملہ کے شہداء ، نشانہ بننے والیخاندانوں، بالخصوص بچوں کے والدین کو جہاں یاد کر رہے ہیںاور ان کے لئے دعا گو ہیں، وہاں میری حکومت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرت کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات