انصاف کرنیوالے افسران کو یاد رکھا جاتا ہے، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان

اتوار 16 دسمبر 2018 21:00

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے صدر پریس کلب خان گڑھ ملک رضوان الرحمن کی طرف سے حال ہی میں ترقی پانے والے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مظفرگڑھ ریحان الرسول افغان کے اعزاز میں گرین پیلس میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ اور انصاف کرنیوالے افسران کو یاد رکھا جاتا ہے اور ان کی ہر سطح پر پذیرائی کی جاتی ہے۔

ملک کو دیانتدار افسران کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ ڈی ایس پی ریحان الرسول نے کہا کہ وہ ضلع میں جرائم کی بیخ کنی کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔پولیس شہریوں کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ کر سکتی ہے پی ٹی آئی مظفرگڑھ کی ضلعی رہنما نوابزادہ بلال احمد خان نے کہا کہ عوام کو پولیس سے بہت توقعات ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو پورا کرنے سے محکمانہ کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

صدرمجلس شہریاں راناامجدعلی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس پر شہریوں کے اعتماد کو بحال کرنا ضروری ہے۔تقریب میں سرکل انسپکٹر انٹی کرپشن مظفرگڑھ انسپکٹر وسیم اکبر لغاری،سرکل انٹی کرپشن ملتان انسپکٹر ملک صفدر محمود ماہڑہ 'انسپکٹر ملک مجاہد حسین گورایا،انسپکٹر چودھری جاوید اختر،حاجی قربان حسین،چودھری عبدالروف،سید اختر حسین بخاری، سردار احسن خان بھٹہ چیئرمین یو سی،نوابزادہ ساجد محمود خان،ڈاکٹر محمد شفیق چوہدری اے پی ایم او،رائے مراد علی،مہر راشد نصیر سیال کونسلر،عرفان اللہ خان،وقاص ہمایوں خان،محمدطاہر حفیظ،سجادمحمدخان،ساجدحسین خلیفہ ،ملک محمدسعید، محمدساجدحلیم خان، مہرشاکرحسین سیال،رانا محمد عاقل ، عبدالجبار سندھی ،محمد اختر ،علی عدنان زرگر سمیت معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔