وکلاء کی جانب سے سرگودھا میں ہڑتال کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، قیدی اضافی سزاء بھگتنے پر مجبور

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وکلاء کی جانب سے سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے کی جانیوالی ہڑتال کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا جس کی وجہ سے متعدد قیدیوں کی ضمانتیں نہ ہوسکنے کے باعث وہ اضافی سزاء بھگتنے پر مجبور ہیں وکلاء نے عدالتوں اور ریونیو آفس کے دفاتر کو تالے لگا رکھے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر پر دھاوے بولنے کے واقعات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے واقعات پر پولیس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے اور جو لوگ ضمانتیں نہ ہونے کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں ان کی ضمانتیں لینے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ یہ لوگ رہاء ہوسکیں۔ ضلع کچہری روڈ کو مکمل بند کرکے وکلاء نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ وکلاء قائدین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :