سماجی شعبہ پر مصارف میں اضافہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے،
یونیورسل ہیلتھ کیئر اور صحت سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے صحت کے شعبہ کیلئے بجٹ رقوم کو جی ڈی پی کے موجودہ 0.9 فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر احمد سلیم سیف المندہاری اور ریجنل ڈائریکٹر یونیسف جین گوگ سے گفتگو
پیر 17 دسمبر 2018 18:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور اس نے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور اس سال اب تک صرف 8 کیسز کی اطلاعات ہیں۔
صدر نے پاکستان میں اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں میں معاونت پر بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی بی کے بارے میں اقوام متحدہ اعلیٰ سطحی اجلاس اور 2030ء تک تپ دق کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ایس ڈی جی کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان فیملی پلاننگ پروگرام کو تقویت دینے کا بھی تہیہ کئے ہوئے ہے جس کا مقصد ایف پی 2020 اور ایس ڈی جیز کے حوالہ سے وعدوں کو پورا کرنا ہے جن سے زچہ و بچہ کی صحت بہتر ہو گی۔ انہوں نے کروڑوں لوگوں کی صحت کیلئے خطرہ کی حامل ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں سے بچائو اور 2030ء تک ان بیماریوں پر مؤثر انداز میں قابو پانے کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم غیر متعددی امراض اور ذہنی صحت کو پرائمری ہیلتھ کیئر میں ضم کرنے اور ’’ڈبلیو ایچ او بیسٹ بائیز‘‘ کے نفاذ کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ انہوں نے یونیورسل ہیلتھ کوریج، معیاری صحت اور غذائی کمی دور کرنے کے تناظر میں ’’قومی لائحہ عمل‘‘ پیش کرنے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی معاونت بھی چاہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ایچ او کی مدد سے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے دائرہ کار کو بڑھانے کا بھی خواہاں ہے تاکہ بالخصوص کچی آبادیوں اور دیہی علاقوں میں اس پروگرام کی رسائی بڑھائی جا سکے اور ضلع تک تمام سطحوں پر مانیٹرنگ اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیا اور مذہبی سکالرز کو پولیو، پاپولیشن کنٹرول اور حفظان صحت کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.