شاداب بلوچ اپنے کراچی تا دادو پیدل سفر کے دوسرے مرحلے میں نوری آباد پہنچ گئے

پیر 17 دسمبر 2018 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) فزیکل ٹرینر اورسابق باڈی بلڈر شاداب بلوچ اپنے کراچی تا دادو پیدل سفر کے دوسرے مرحلے میں نوری آباد پہنچ گئے۔ ٹول پلازہ کراچی تا نوری آباد کا47کلومیٹر فاصلہ8گنھٹے میں طے کیا۔منگل کی صبح وہ نوری آباد سے جام شورو کا سفر کریں گے۔ شاداب بلوچ نے اتوار کی صبح کراچی تا دادو355کلو میٹر پیدل سفر کا آغاز کراچی پریس کلب کے سامنے کیا ۔

(جاری ہے)

شاداب بلوچ نے دو ماہ قبل کراچی سے میر پور خاص کا 234 کلومیٹر کافاصلہ 6 روز میں مکمل کرکے کسرت رائے کا پہلا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔اب وہ اس سفر میں میں کراچی سے دادو کا 355 کلومیٹر کا پیدل سفر 10 دن میں مکمل کر کے کسرت رائے کا قومی ریکارڈ بریک کریں گے ۔شاہ داب بلوچ نے ستمبر میںجس صحتمند معاشرہ مہم کا آغازکیا تھاانکا یہ سفر بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ وہ25دسمبر کو دادو پریس کلب اور دادو جیم خانہ کے سامنے اپنے سفر کا اختتام کریں گے ۔شاداب بلوچ نے کہا کہ میں اس سفر کو سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کے نام کرتا ۔جو آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے تھے ۔

متعلقہ عنوان :