Live Updates

وزیراعظم نے آئندہ 10 سے 15 دنوں میں بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پیغام دیا کہ قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے: معروف صحافی و کالم نگار ارشاد بھٹی

muhammad ali محمد علی پیر 17 دسمبر 2018 21:38

وزیراعظم نے آئندہ 10 سے 15 دنوں میں بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) وزیراعظم نے آئندہ 10 سے 15 دنوں میں بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا، معروف صحافی و کالم نگار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پیغام دیا کہ قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی کی جانب سے کیے جانے والے ایک دعوے نے پاکستان کی سیاست میں بھونچال کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ اس حوالے سے ارشاد بھٹی کی جانب سے خصوصی ٹوئٹ بھی کی گئی ہے:

ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم عمران خان فائٹنگ موڈ میں اور پرعزم دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انہیں خصوصی پیغام بھی دیا۔

ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران انہیں کہا کہ "" قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے"۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود آنے والے دنوں میں بڑے سیاستدانوں کی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا بھی دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے واضح امکانات ہیں۔ آصف زرداری کی جانب سے حالیہ جارحانہ تقاریر اور بیانات اور نواز شریف کی جانب سے دوبارہ سے سیاست میں متحرک ہونے کے فیصلے اس بات کا اشارہ ہیں کہ ان گرد گھیرا مزید سے مزید تنگ کیا جا رہا ہے، اور آنے والے دنوں میں دونوں سیاسی رہنما گرفتار ہونے والے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات