لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا

پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے ‘ہدایت

منگل 18 دسمبر 2018 13:49

لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ کرنے سے متعلق تحریری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیاجس میں کہا گیاہے کہ پنجاب حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرے، ایل ڈی اور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرے ۔

(جاری ہے)

گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں۔جبکہ گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اریگیشن اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ذاتی حیثیت میں تیاری کے ساتھ پیش ہوں ۔آئندہ سماعت پر تمام ہائوسنگ سوسائٹیز تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی نے بتایا کہ پنجاب حکومت ،پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے قانون سازی پر غور کررہی ہے ۔