ایبٹ آباد این اے 13دھاندلی کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کو ہوگی

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

ایبٹ آباد۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) این اے 13دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے آئندہ سماعت کی تاریخ7 جنوری مقرر کر دی ہے۔حاجی صالح محمد خان کے وکیل بابر اعوان عمرہ ادائیگی کے باعث جنوری میں پیش نہ ہو سکے۔ کیس کی سماعت الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد میں جسٹس لال جان کی سربراہی میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار شاہجہان یوسف اپنے وکیل ماہر قانون دان اسد چوہان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور حاجی صالع محمد خان بھی الیکشن ٹریبیونل ایبٹ آباد میں پیش ہوئے ۔

حاجی صالح محمد خان کے وکیل ماہر قانون دان برسٹر بابر اعوان عمرہ کی ادائیگی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس کے باعث الیکشن ٹریبیونل ایبٹ آباد نے آئندہ سماعت 7جنوری مقرر کر دی ہے۔