مانسہرہ پولیس لائن میں سرکاری ملازمین کی رہائش گاہ میں آتشزدگی ، دو کواٹروں میں موجود سامان خاکستر

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

مانسہرہ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) مانسہرہ پولیس لائن میں سرکاری ملازمین کی رہائش گاہ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں دو کواٹر وں میں موجودسامان سمیت جل کر خاکسترہوگئے ہیں۔ آگ بجلی کے شاٹ سرکٹ کے باعث خالی کوارٹر سے لگی۔ فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

بامانسہرہ پولیس لائن میں واقع سرکاری ملازمین کی رہائش گاہ کے ایک خالی کوارٹر میں بجلی کے شاٹ سرکٹ کے باعث اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً میں قریب ہی واقع دوسرکاری کوارٹروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دو کوارٹروں میں موجود سرکاری ملازمین کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا اور دیگر دو سرکاری کوارٹروں کو سامان سے خالی کرا دیا گیا پولیس لائن مانسہرہ کی گاڑی اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر مزید آتشزدگی سے بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :