سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا

کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردو ں گرفتار ،حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانیکی منصوبہ بندی کر رہے تھے‘ ترجمان

منگل 18 دسمبر 2018 20:33

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا
راولپنڈی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا کر کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ، گرفتار دہشتگردی راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک پٹھان کلیام مغل روڈ پرکامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محبوب احمد اور اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میںمقدمہ درج کر کے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔