ایف پی سی سی آئی ،انتخابات میں پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کا بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

منگل 18 دسمبر 2018 20:49

ایف پی سی سی آئی ،انتخابات میں پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2019میں بزنس مین پینل پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے سر براہ شاہد آنول، قمر آنول اور چیئرمین اشرف دھارانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میںایسوسی ایشن کے چیئرمین اشرف دھارانی، سینئروائس چیئرمین محمد شاہد آنول،وائس چیئرمین شفقت سعید پراچہ اورمحمد قمر آنول نے شرکت کی۔پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے رہنمائوںمیاں زاہدحسین،زکریاعثمان،شوکت احمد، خرم سعید،ثاقب فیاض مگوںاوردیگرقائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ علائوالدین مری سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارت اورچوہدری محمد حسین زاہد کو سینئرنائب صدر کاامیدوار نامزد کرنابہترین اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

ہم امیدکرتے ہیں کہ علائو الدین مری اور چوہدری محمد حسین زاہد قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعت کاری کیلیئے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرپالیسیاں مرتب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہFPCCIکے گزشتہ انتخابات میں یوبی جی نے ایسے لوگوں کو منتخب کرایا جنہوںنے اپنی آنکھیںبزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے بندرکھیں جس کے نتیجے میں بزنس کمیونٹی کے مسائل میں کئی گنااضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کے نامزد امیدواران بزنس کمیونٹی کے حقیقی ترجمان ہیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔فیڈریشن کے اقتدار پر قابض گروپ نے حقیقی بزنس مینوں کے لیئے فیڈریشن ہائوس کے دروازے بھی بندکردیئے گئے ہیں۔چار سالوں تک صنعتکاروں اور تاجروں کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخانے والی یو بی جی قیادت بزنس کمیونٹی کومزید بے وقوف نہیں بنا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدارگروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہاہے جس کی وجہ سے یوبی جی کے مقدر میں شکست لکھی جاچکی ہے ۔ بزنس مین پینل کے رہنمائو ںنے پاکستان ٹائرزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن کی جانب سے بزنس مین پینل کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کرنے پران کاشکریہ اداکیااور کہاکہ ہماراماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی پہلے جیسے جذبے کے تحت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہرفورم پراجاگرکریں گے۔

بزنس مین پینل کے لیڈران نے کہا کہ ملک میں بکنے والے 59فیصد ٹائرز اسمگنگ کے ذریعے درآمدہ ہوتے ہیں جس سے قانونی کاروبار کرنے والوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو ٹیکسس کی کمی کی صورت میں نقصان کا سامنا کرنا ُپڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صدارتی امیدوارعلائوالدین مری اور سینئرنائب صدرچوہدری محمد حسین زاہد اسمگکنگ کی روک تھام کے لئے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے اقدامات کریں گے اوربزنس کمیونٹی کے ہر مسئلے کے حل کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں گے ۔