سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی

منگل 18 دسمبر 2018 21:43

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں انور منصور خان کے جونیئر وکیل نے آگاہ کیا کہ انور منصور خان ایڈووکیٹ کو اٹارنی جنرل آف پاکستان لگا دیا گیاہے،انور منصور خان یہ کیس خود چلانا چاہتے ہیں،عدالت نے درخواست کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 2015میں رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ان کی والدہ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔