یہ فائر پروف ، واٹر پروف پینٹ 100 سالوں تک کار آمد رہے گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 دسمبر 2018 23:34

یہ فائر پروف ، واٹر پروف پینٹ 100 سالوں تک کار آمد رہے گی

کسی غیر معروف برانڈ کی پینٹ کے لیے 645 ڈالر ادا کرنا عقلمندی نہیں لگتا  لیکن ایک ایسی پینٹ کے لیے جو 100 سال تک ساتھ نبھائے یہ مہنگا سودا نہیں۔ ایڈونچر کلاتھ برانڈ Vollebak  نے 100 Year Pants متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پینٹ ایک صدی تک  چلے گی۔
کمپنی کے شریک بانی سٹیو ٹدبال کا دعویٰ ہے کہ وہ اس پینٹ کے لیے 100 سال کی گارنٹی دے رہے ہیں۔

اسے آپ آگ میں سے بھی گزاریں تو اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔
تیکنیکی طور پریہ پینٹ تین تہوں پر مشتمل ہے جو مختلف خطرات سے بچاتی ہیں۔ اس پینٹ کی بیرونی تہہ پانی سے بچاتی ہے اور پینٹ کی گھساوٹ سے حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔ درمیانی تہہ فائر پروف ہے اور زیادہ درجہ حرارت پر اسے ائیر بیگ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جو آپ کی ٹانگوں کو آگ کے شعلوں سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تیسری تہہ نائیلون کی طرح کے ایسے مادے سے بنی ہے جو جلتا یا پگھلتا نہیں ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر آگ سے بچانے والے لباس موٹے کپڑوں اور کیمیکل کے مادوں سے بنے ہوتے ہیں اور پہننے میں آرام دہ نہیں ہوتے۔ جبکہ یہ پینٹ ہر روز پہننے کے لیے بھی آرام دہ ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس پینٹ کو مختلف ٹسٹ سے گزارا ہے، جس کے بعد ہی اس کے 100 سال تک چلنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ کمپنی اس سے پہلے بھی 100 سال چلنے والی جیکٹ اور ہوڈی بنا چکی ہے۔ 100 سال تک چلنے والی جیکٹ کو کمپنی نے گریفائن سے بنایا تھا، جو گرمی جذب کرنے کے ساتھ بیکٹریا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

یہ فائر پروف ، واٹر پروف پینٹ 100 سالوں تک کار آمد رہے گی

متعلقہ عنوان :