فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 12:32

فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سمبا‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں رنویر پولیس مین کے کردار میںکالے رنگ کی شرٹ اور گلاسز پہنے ہوئے دکھائی دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں اداکار اجے دیوگن فلم ’’سنگھم ‘‘ کے کردار باجی رائو سنگھم کے مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم رواں ماہ 28کو ریلیز کی جائے گی۔