اسلامیہ کالج ایمپلائز ایسوسی ایشن کی عمرہ قرعہ اندازی میں 5 ملازمین کے ناموں کا اعلان

بدھ 19 دسمبر 2018 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء)اسلامیہ کالج ایمپلائز ایسوسی ایشن کی عمرہ قرعہ اندازی خیبریونین ہال میں منعقدہوئی جس میں وائس چانسلر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی‘ وائس چانسلرڈاکٹر حبیب احمدنے ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خلیل جنرل سیکرٹری اور سینئر ایلومنائے ایسوسی ایشن کے صدر الحاج محمدزمان خان اور جنرل سیکرٹری فیاض احمدخان محمدزئی کے ہمراہ قرعہ نکال کر خوش نصیبوں محسن خان‘ شاہ سعود‘ رحمت شاہ ‘ محمدریاض اور احسان الله کے ناموں کا اعلان کیا۔