ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے، شکیب الحسن

بدھ 19 دسمبر 2018 17:38

ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ویسٹ انڈیز نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ اس شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مہمان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریگی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج جمعرات کو ڈھاکہ کے مقام پر کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔