عارف والا،ڈکیتی کی کوشش ناکام، فائرنگ سے کاشتکا رزخمی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:53

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی کوشش ناکام، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کاشتکا رزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں37/EB میں کاشتکار محمد مشتاق کے گھر میں گھس کر-3 نامعلوم ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کاشتکار محمد مشتاق زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اہل دیہہ کے اکھٹے ہونے پر ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امدادکیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا داخل کرادیا، تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔