حیدرآباد، پولیس نے رکشہ چھیننے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کرلیا

بدھ 19 دسمبر 2018 18:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پولیس نے رکشہ چھیننے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کرلیا ، سائٹ ایریا پولیس نے علی اصغرولد اجی لعل محمد بروہی سکنہ آر بی بی کالونی جامشورو اور محمد زاہد ولدنور محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2ٹی ٹی پسٹل مع گولیاں و میگزین برآمد کی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کسی رکشہ میں بیٹھتے تھے اور سنسان مقام پر اسے لے جاکر لوٹتے اور اسکا رکشہ چھین کر فرار ہوجاتے تھے ملزمان نے 6نومبر کو تھانہ بھٹائی نگر اور9نومبر کو تھانہ سائٹ کی حد سے رکشہ چھیننے کی واردات کی پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر اراکین کی گرفتاری اور رکشہ برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہی-

متعلقہ عنوان :