آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری کا افراسیاب خٹک کے بھائی فاروق خٹک کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 19 دسمبر 2018 20:05

آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری کا افراسیاب خٹک کے بھائی فاروق خٹک کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق سینیٹر اور انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین افراسیاب خٹک کے بھائی فاروق خٹک کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

الگ الگ پیغامات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے افراسیاب خٹک اور ان کے خاندان سے فاروق خٹک کے انتقال پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم فاروق خٹک کے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔