آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے علاوہ جنوبی افریقی کرکٹ حکام سے ملاقات کرکے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے
محمد علی ہفتہ 22 دسمبر 2018 18:53
(جاری ہے)
جبکہ آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھنے کے علاوہ جنوبی افریقی کرکٹ حکام سے ملاقات کرکے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ احسان مانی ساؤتھ افریقہ کو خواتین اور مردوں کی ٹیمیں پاکستان بھیجنےکی دعوت دیں گے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پاکستان میں مختلف ٹیموں کے دوروں سے متعلق پلان اپنے ساتھ جنوبی افریقہ لے کر جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرا دی ،ْ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے جو اقدامات حکومت پاکستان اور سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں تاہم کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہے اور دورہ پاکستان کے لئے ،مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.