بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے تعاون سے شاہ نورانی سارونہ میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

منگل 25 دسمبر 2018 17:04

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کے تعاون سے شاہ نورانی سارونہ میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر پارٹی رہنماء لعل جان بلوچ ، ڈاکٹر عزیز بلوچ تحصیل خضدار کے سابق صدر سفر خان مینگل ، ڈاکٹر محمد بخش مینگل ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان ، میڈیکل آفیسر بی ایچ ا و شاہ نورانی ڈاکٹر محمد حنیف جنرل فزیشن ڈاکٹر نذیراحمد بلوچ ایم ایس خضدار ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ڈاکٹر محمد صدیق ودیگر موجود تھے ، فری میڈیکل کیمپ میں کراچی اور بلوچستان کے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور او پی ڈی میں حصہ لیا ، اس موقع پر علاقہ مریضوں کی کثیر تعداد اپنا علاج کرانے کیمپ میں آئے جن کی اوپی ڈی کی گئی اور ان کو ادویات فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل کا کہنا تھا کہ یہ سردار اختر جان مینگل کی خلوص اور اپنائیت کا نتیجہ ہے کہ و ہ دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں دلچسپی لے رہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ اس سے قبل بھی فریڈی میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرچکے ہیں اورآئندہ بھی اسی طرح شہری اور دیہی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگا کر عوام کو علاج کی سہولت دی جائیگی ، انہوںنے اس فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوںنے اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کے مفت علاج میں حصہ لیا ۔