نوشہرہ میں ایک ہی روز گیس لیکج کے دودھماکے،تین مزدورجاں بحق

منگل 25 دسمبر 2018 18:23

نوشہرہ میں ایک ہی روز گیس لیکج کے دودھماکے،تین مزدورجاں بحق
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) نوشہرہ حکیم آباد میں ایک ہی روز میں گیس لیکج کے دو دھماکے دونوں واقعات میں تین مزدور جاں بحق ہوگئے، تینوں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں پہلا واقعہ ریور ویو نامی سی این جی پمپ میں فلنگ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں ایک ملازم مجیب الرحمان سکنہ خویشگی ضلع نوشہرہ جاں بحق ہوگیا جبکہ سی این جی پمپ کی عمارت اور قریبی دکانوں کو جزوی نقصان دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر امدادی کاروائیوں اور تفصیلات اکھٹی کرنے کیلئے پہنچ گئیں دوسرا واقعہ حکیم آباد ہی میں پیش آیا جہاں پولٹری فارم میں واقع ایک کمرے میں دو مزدور محو خواب تھے کہ اس دوران جنریٹر کی گیس لیکج کی وجہ سے سانس گھوٹ جانے سے دونوں مزدور طارق بعمر 25 سال سکنہ پشاور ، فضل اللہ بعمر 26 سال سکنہ مردان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس نے دونوں واقعات میں لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔