صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانا اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ممتازعلی کیھتران

سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لایے جائینگے ،ڈپٹی کمشنر مستونگ

ہفتہ 29 دسمبر 2018 19:36

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتازعلی کیھتران نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان دو اہم شعبوں میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے بیشتر غریب و عام لوگ آتے ہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو بہتر صہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئیکار لائی جائیں۔

تاکہ عام و غریب مریض زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس اسٹاف اپنی حاضری یقینی بنائیں۔غیرحاضری کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مستونگ کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نیڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کااچانک دورہ کیا،دورے کیدوران ایمر جنسی،آپریشن تھیٹر ، آئی سیکشن ، ادویات کی اسٹور سمیت تمام وارڈز کا معائینہ کیا۔

جبکہ ڈاکٹروں اوراسٹاف کے حاضریاں بھی چیک کی۔ دورے کے موقع ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ساجدہ مینگل نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کو OPD سمیت تمام وارڈز اور ہسپتال کے انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی سی ممتاز علی کھتران نے ادارے کی تمام شعبوں کی فعالی پر مکمل اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانا انکی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ان دونوں شعبوع میں بہتری لانے اور عوام کو صہولیات دینے کیلئے محکمہ صحت وتعلیم کے حکام کے ساتھ مل کرصہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ہماری کوشش ہے کہ ان دونوں شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے۔اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :