پرویز مشرف کا دور اقلیتوں کیلئے بہت اچھاتھا ، پاکستا ن کے مدینہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ہے ،ْڈاکٹر رمیش کمار

بدقسمتی ہے وفاقی کابینہ میں ابھی تک ایک بھی اقلیتی وزیر نہیں ،ْ سیاست کو خدمت سمجھتا ہوں ،ْ انٹرویو

اتوار 30 دسمبر 2018 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاہے کہ پرویز مشرف کا دور اقلیتوں کیلئے بہت اچھاتھا ، پاکستا ن کے مدینہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رمیش کمار نے کہا کہ پرویز مشرف کادور ہندو اقلیت کے لئے بہت اچھا تھا ،اس کے بعد باتیں بہت ہوتی ہیں لیکن کیا کچھ نہیں جاتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مدینہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ہے ، یہاں پر مسئلہ عمل در آمد کا ہے ،قوانین بنتے ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ اقلیت کے مسائل حل ہوںاوراس کیلئے حکومت میں کوئی پوزیشن ہونی چاہئے ، یہ بدقسمتی ہے کہ وفاقی کابینہ میں ابھی تک ایک بھی اقلیتی وزیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست کو خدمت سمجھتا ہوں اور حق بات کرتا ہوں، پاکستان کی سٹیبلشمنٹ کوپتہ ہے کہ اس ملک میں اقلیت بستی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہر ملک میں ہوتاہے جو ملک کی بہتری کیلئے ہوتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لکھنے کاشوق ہے جو میں رات کو سوتے ہوئے یا کبھی قبل ازوقت اٹھ کر پورا کرلیتا ہوں۔