ڈیم فنڈ میں عطیہ جمع کروانے کے لیے شہری 6 روز پیدل چل کر سپریم کورٹ پہنچ گیا

چوہدری اخلاق نے چیف جسٹس سے ملاقات میں ایک لاکھ روپے کا چیک اور 63 ہزار کیش عطیہ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 جنوری 2019 14:43

ڈیم فنڈ میں عطیہ جمع کروانے کے لیے شہری 6 روز پیدل چل کر سپریم کورٹ پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2019ء) :ڈیم فنڈ میں عطیہ جمع کروانے کے لیے شہری 6 روز پیدل چل کر سپریم کورٹ پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیم فنڈ بنانے کا اعلان کیا۔چیف جسٹس کے اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دیے۔اور اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری اخلاق نامی شخص  ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے میر پور سے پیدل سپریم کورٹ پہنچے۔

(جاری ہے)

اخلاق احمد 6روز پیدل سفر کر کے سپریم کورٹ پہنچے اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 1لاکھ کا چیک جب کہ 63ہزار کیش بھی دیا۔واضح رہے ملک میں پانی بحران پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا ۔حکومت نے نئے سال میں مہمند ڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

۔واضح رہے ملک میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیم فنڈ قائم کیا گیا۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کردہ وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان ڈیم فنڈ میں یومیہ اوسطاً 100 ملین روپے سے زائد کے عطیات موصول ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جولائی 2018ء میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس کے بعد 6 جولائی تا 31 جولائی 2018ء کے دوران اس مد میں 506.4 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئے۔