نادہندگان سے سرکاری و اجبات کی 100فیصد وصولی کیلئے بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

بدھ 2 جنوری 2019 14:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) حکومت نے نادہندگان سے سرکاری واجبات کی 100 فیصد وصولی یقینی بنانے کیلئے تمام باقیداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدائت کی ہے اور متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ٹھوس حکمت عملی مرتب کریںاور پرانے ،عادی و دیرینہ ڈیفالٹرز سے سرکاری بقایا جات ہر حال میں وصول کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ورنہ ناقص کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتا یا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنر ز ، ڈی سیز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ز ، محکمہ مال کے تحصیلداروں و دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے سرکلر میں کہاگیا ہے کہ ٹارگٹ کے حصول میں تمام تر محکمانہ کوششوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ وصولی کا عمل مکمل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے زرعی انکم ٹیکس ، آبیانہ اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے ریکوری کی تفصیلات کو ہر ہفتے چیک کیا جائے گا اور ٹارگٹ کے حصول میںکوئی رکاو ٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :