پولیو مہم کے دوران پانچ تحصیلوں میں بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنربہاولنگر

بدھ 2 جنوری 2019 17:01

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ایس ڈی خالدنے کہا ہے کہ21سے 23جنوری سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کی پانچ تحصیلوںچشتیاں،بہاولنگر،منچن آباد،ہارون آباد،فورٹ عباس میں پانچ لاکھ 15 ہزار946 بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں 1072موبائل،126فکس اور 76ٹرانزٹ ٹیموںپر مشتمل1274 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، جس کے لیے تمام محکمے مربوط لائحہ عمل کے ذریعے 21جنوری سے 23جنوری تک سہ روزہ انسداد پولیو مہم میں محنت اور لگن سے کام کریںگے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ،ایم ایس ضلعی ہسپتال ،ڈبلیو ایچ او اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران ویکسین کی سوفیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :