Live Updates

پاکستان کو مسائل سے نجات دلا کر پوری دنیا کیلئے رول ماڈل بنائیں گے ‘اعجاز چوہدری

عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے‘گفتگو

بدھ 2 جنوری 2019 18:32

پاکستان کو مسائل سے نجات دلا کر پوری دنیا کیلئے رول ماڈل بنائیں گے ‘اعجاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے ، ملکی معیشت میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے ،انشاء اللہ پاکستان کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور پوری دنیا کے لیے رول ماڈل بنائیں گے، عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانا ، روزگار کی فراہمی ، کرپشن کا خاتمہ ، پی ٹی آئی حکومت کا عزم ہے ، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سابق ادوار سے ہزار گنا بہتر ہے، قوم کو ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی۔

انہو ں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمرا ن خان کی باتیں آ ج سچ ثابت ہو رہی ہیں کہ شریف برادران اورآصف زرداری سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ،جے آئی ٹی نے نواز شریف کے بعد آصف زرداری کی اصلیت کھول کر قوم کے سامنے رکھ دی ہے ، نواز شریف کی طرح آصف زرداری بھی جلد پابند سلاسل ہوں گے ، ملکی دولت لوٹنے والوں کے لئے پاک سر زمین تنگ کر دیں گے ، کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیںہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملکی معیشت کوتباہ کیا اور غربت میں اضافہ ہوا، کرپشن ایک جانب اداروں کو تباہ جبکہ دوسری جانب عوام سے ان کی بنیادی سہولتیں تک چھین لیتی ہے، نئے پاکستان میں کسی چور، لٹیرے کی جگہ نہیں ہے، کرپشن کے خلاف قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے‘ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے‘ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات