گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ، سندھ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں بجلی بند

7 میگاواٹ کے تین یونٹ ٹرپ کرنے سے سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی

جمعرات 3 جنوری 2019 15:21

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں 3 یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

(جاری ہے)

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے تھرمل پاور ہاؤس کے 747 میگاواٹ کے تین یونٹ ٹرپ کر گئے اور بجلی سسٹم سے نکل جانے کے باعث سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہم بند ہوگئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے کے بعد یونٹ کو بحال کردیا جائیگا جس کے بعد متاثرہ اضلاع کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔گزشتہ روز بھی دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا جس کی وجہ سے لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑا۔