خشک سالی کے باعث ماوند میں اموات ہوئی ہیں، صحت کے حوالے سے صوبے میں خاطر خواہ انتظامات کررہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری

جمعہ 4 جنوری 2019 23:31

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) خشک سالی کے باعث ماوند کے علاقے میں اموات ہوئی ہیں صحت کے حوالے سے صوبے میں خاطر خواہ انتظامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کیاہے اُن کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے ماوند، ہڑپ،تمبیلی میں کوہلو اور کوئٹہ سے ٹیم پہنچ چکے ہیں عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے دودراز اور دشوار گزار علاقوں میں ٹیم کو پہنچنے میں دشواری ہورہی ہے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے میں ٹیم پہنچ چکی ہے جو وبائی امراض نمونیا،بخاراور کھانسی کے مریضوں کی علاج و معالجے کے لئے کوشہ ہے کوہلو سمیت صوبے بھر میں 500 ڈاکٹر کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے کئی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکا ہے کسی کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیے گے دیگر کے خلاف خلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کریں گے صوبے بھر میں ڈاکٹروںاورمختلف اضلاع کے ہسپتالوں و بنیادی مراکز صحت میں عملے کی کمی کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :