وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تنائو موجود ہے، تب تک سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ، صدر مملکت

میں اورگورنرسیاست نہیں کررہے،چاہتاہوں سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں،کراچی پیکیج کیلئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، گورنر ہائوس میں ونٹیج اینڈ کلاسک ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلز کی نمائش کے موقع پر گفتگو

اتوار 6 جنوری 2019 19:00

وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تنائو موجود ہے، تب تک سندھ میں ترقیاتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تنائو موجود ہے، تب تک سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں، میں اورگورنرسیاست نہیں کررہے،میں چاہتاہوں کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، کراچی پیکیج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہاس میں ونٹیج اینڈ کلاسک ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلز کی نمائش کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے امکانات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سندھ وفاق اور سندھ حکومت میں تنا رہے گا تب تک سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں، شہر کے لیے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے، گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے، میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، وفاق اور سندھ حکومت میں تنائو رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ گورنر صاحب کی دعوت پر آیا ہوں، آج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنی بائیکس دیکھیں،ہمیں نئے اور پرانے کلچر کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ گورنر ہاس اور ایوان صدر شہریوں کیلئے کھلا نے کے اقدام کو عوام میں بہت پزیرائی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کراچی میں سماجی، ادبی اور دیگر صحت مند سرگرمیاں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ہے جو کہ خوش آئند امر ہے دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر ہاس اب نو گو ایریا نہیں، عوام کے لئے کھول دئیے گئے ہیں، پہلے کبھی ایسے اقدامات عوام کے لئے گورنر ہاس میں نہیں ہوئے،انہوں نے کہاکہ کہا کہ جلد گورنر ہاس میں تین روزہ ادبی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تعلیم، ادب, ثقافت، سیمینارز، ورکشاپز، کتابوں کی نمائش سمیت دیگر تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ونٹیج اینڈ کلاسک موٹر سائیکلز مالکان خصوصی طور قابل ستائش ہیں کہ جنہوں نے ان پرانی اور نایاب موٹر سائکلز کو بڑے پیار سے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش عوام کو یہ جاننے کے مواقع فراہم کرتی ہے کہ کس طرح ان پرانی اور نایاب موٹر سائکلز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ونٹیج اور کلاسک موٹر سائیکلز کی نمائش کے انعقاد سے نوجوانوں میں بائیک مینو فیکچرنگ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائکلز کی نمائش کے انعقاد سے موٹر سائیکلز کی ارتکااور ٹیکنالوجی سے بھی سہر حاصل آگاہی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گورنر ہاس میں منعقدہ ونٹیج اینڈ کلاسک ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلزنمائش جس میں ملک کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی بہترین کنڈیشن کی 50 ہارلے ڈیوڈ سن موٹر سائیکلز موجود تھیں۔ نمائش میں ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلز (1200 - 3500) شرکاکی توجہ کا مرکز بنی رہی اور لوگوں نے ان موٹر سائیکلز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

نمائش میں موجود ایک خاتون شرکانے موٹر سائیکلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ونٹیج اور کلاسک موٹرسائیکلز آج سے پہلے صرف فلموں میں ہی دیکھی تھیں آج اس فیسٹیول میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔جس میں بائیکرز ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاس پہنچے، بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے شرکت کی۔