بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ‘راجہ عدیل

صنعتی شعبہ کو بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 7 جنوری 2019 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے 7سے 14گھنٹے کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ میں تیار ہونے والا مال خراب اور صنعتکار مالی نقصانات کا سامنا کررہے ہیں اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں نیز بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث سپلائی کے طے شدہ معاہدوں بھی پورے نہیں ہورہے جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ صنعتی شعبہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ کو بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ یکسوئی سے کام کرملکی معیشت کے استحکام کیلئے خدمات سرانجام دے سکے انہوںنے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے تاکہ توانائی بحران کا خاتمہ ہوسکے اور عوام کو سستی بجلی میسر آسکے۔